ملک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور مارکیٹ میں اس کی ریٹیل قیمت 320 سے بڑھ کر 350 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کے لیے بُری خبر، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
ایل پی جی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے رہنما علی حیدر کے مطابق اس سے قبل ایل پی جی تقریباً 250 روپے فی کلو فروخت ہو رہی تھی، تاہم حالیہ دنوں میں سپلائی میں کمی اور عالمی حالات کے باعث قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی اور ایران سے متعلق صورتحال کے بعد ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
علی حیدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے روس یا عمان سے ایل پی جی درآمد کرنے کے انتظامات کیے جائیں تاکہ مارکیٹ میں سپلائی بہتر ہوسکے اور قیمتوں میں استحکام آسکے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں 130 روپے کا بڑا اضافہ
یاد رہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ کیا گیا تھا، حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمت میں 55، 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا، جس کے بعد ملک میں مہنگائی کے مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔














