آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موشم خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے رہا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان،خطہ پوٹھوہار،کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے اور شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں تیل کی تنصیبات پر حملوں کے بعد آلودہ ہوا پاکستان پہنچ سکتی ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ
منگل کے روز خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ،کشمیر اور خطہ پوٹھوہارمیں مطلع ابرآلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
آزاد کشمیر میں مظفرآباد میں آج درجہ حرارت تقریباً 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جبکہ میرپور میں پارہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہا، باغ میں درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی تک پہنچا،
دوسری جانب نیلم ویلی کے بالائی علاقوں، خصوصاً کیل میں موسم خاصا سرد ہے جہاں درجہ حرارت کم ہو کر تقریباً 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں آج رات سے بارش جبکہ بلند پہاڑی علاقوں میں برف باری کا قوی امکان ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ شہریوں کو سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔














