ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ ترکیہ کے لیے خطرہ پیدا کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کرے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہماری مخلصانہ تنبیہ کے باوجود انتہائی غلط اور اشتعال انگیز اقدامات جاری ہیں جو ترکیہ کی دوستی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ ایسے رویے سے گریز کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غلط کاموں میں مستقل مزاجی اور ضد سے پرہیز کرنا لازمی ہے۔
اس سے قبل نیٹو کے دفاعی نظام نے ایران سے ترکیہ کی جانب داغا گیا دوسرا بیلسٹک میزائل بھی کامیابی سے تباہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد یہ جنگ پورے خطے کو لپیٹ میں لے رہی ہے۔














