آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارکباد پیش کی ہے۔
Azərbaycan Respublikasının Prezidenti İlham Əliyev İran İslam Respublikasının Ali Rəhbəri Ayətullah Seyid Müctəba Hüseyni Xameneiyə məktub göndərib.https://t.co/shmavhWXQ4 pic.twitter.com/r9DINYNNPk
— İlham Əliyev (@azpresident) March 9, 2026
آذربائیجان کے صدر نے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط لکھ کر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ آذربائیجان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تعلقات ہمارے عوام کی خواہشات سے جنم لیتے ہیں، جنہوں نے تاریخی طور پر اچھے پڑوسی اور دوستانہ تعلقات میں زندگی گزاری ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہم اپنے عوام کے مفادات کے مطابق باہمی احترام اور اعتماد کے جذبے کے تحت بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں، جس کے بعد ان کے فرزند مجتبیٰ خامنہ ای کو عہدے پر نامزد کیا گیا ہے۔














