ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ایران کے خلاف جاری جنگ اب اپنے اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ایک امریکی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابتدا میں اندازہ لگایا گیا تھا کہ یہ جنگ 4 سے 5 ہفتوں تک جاری رہے گی، تاہم امریکا توقع سے کہیں تیزی سے اپنے اہداف کی جانب بڑھ رہا ہے اور جنگ اب اختتام کے قریب ہے۔

مزید پڑھیں: ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق اس جنگ کے نتیجے میں ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایران کی بحری قوت مؤثر نہیں رہی، مواصلاتی نظام متاثر ہوا ہے جبکہ فضائیہ بھی فعال نہیں رہی۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے میزائل بڑی حد تک تباہ کر دیے گئے ہیں جبکہ ڈرونز کو بھی مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ڈرون بنانے والی تنصیبات پر حملے کیے گئے ہیں۔ ان کے بقول فوجی طاقت کے اعتبار سے ایران کے پاس اب بہت کم وسائل باقی رہ گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکا اور روس کے صدور کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں ایران کے خلاف جاری جنگ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔

قبل ازیں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کے بارے میں بات کرنا ابھی جلد بازی ہوگی، تاہم انہوں نے اس امکان کو خارج از امکان قرار نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وہ اس وقت ایران کے تیل پر قبضے کے بارے میں گفتگو نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے وینزویلا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہاں امریکی حکام نے جنوری میں ایک کارروائی میں صدر مادورو کو گرفتار کیا اور اس کے بعد ملک کے تیل کے ذخائر کو محفوظ بنانے کی کوشش کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان