عمران خان کا چیئرمین نیب کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ

جمعہ 2 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیئرمین نیب کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ 15 ارب روپے ہرجانے کے ساتھ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے ایک قانونی نوٹس چیئرمین نیب کو بھیج دیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری کے وارنٹ عام تعطیل کے دن جاری کیے گئے اور اسے 8 روز تک صیغہ راز میں رکھاگیا۔

’مجھے القادر ٹرسٹ کیس کی چھان بین کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کا نہیں بتایا گیا۔ نیب آرڈیننس کے سیکشن 24 میں بیان کردہ شرائط کو نظر انداز کردیا گیا۔‘

اپنے ٹوئیٹ میں عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے ان کی گرفتاری کے انداز اور عملدرآمد کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا تھا۔ گرفتاری کے وارنٹ پر عملدرآمد کے لیے پاکستان رینجرز کو استعمال کیا گیا جس نے مجھے جسمانی طاقت کا نشانہ بنایا۔

’(گرفتاری کا) پوشیدہ جواز مجھے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطہ سے گرفتار کرتے ہوئے بدنام کرنا اور دنیا کو دکھانا تھا کہ مجھے کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔‘

عمران خان کے مطابق وہ سالانہ 10 ارب خیرات جمع کرتے ہیں اور ان کی ساکھ پر کبھی کوئی سوال نہیں اٹھایا گیا۔ اس کے باوجود جعلی چھان بین میں ملوث اور پھر بے ایمانی اور غیر قانونی طور پر ان کی گرفتاری کے عمل نے ان کی ساکھ کو بری طرح مجروح کیا ہے۔

’اس (واقعہ) نے مجھے توہین آمیز رویہ سے دوچار کیا، یہی وجہ ہے کہ میں اپنے حق کے دفاع میں ہتک عزت کی کاروائی کا آغاز کروں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتظار تھا الیکشن کمیشن کامیابی کا اعلان کرے گا، پٹیشن ہی خارج کردی، سربراہ پی کے نیپ

امن کے لیے دہشتگردی کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی، بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ کے دوران اظہار خیال

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

شعبان سے 2 ہفتے قبل اغوا ہونے والے 7 افراد بازیاب نہ ہوسکے، اغواکاروں کی دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم

حکومت خود گرنا چاہتی ہے، 12 جولائی کو علامتی دھرنا نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

ویڈیو

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

مصنوعی آبشار اور سوئمنگ پول نے مظفر آباد کے باسیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی میں کراچی کے عوام کو کیا ملے گا؟

کالم / تجزیہ

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا

نواز شریف! بولتے کیوں نہیں میرے حق میں؟

شملہ معاہدے کی ‘خفیہ شق’ اور دائروں کا سفر