وزیرداخلہ محسن نقوی سے علما کی ملاقات، یومِ شہادت حضرت علیؓ کے جلوس نمازِ مغرب تک ختم کرنے پر اتفاق

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کی مؤثر حفاظت کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان بھر سے تعلق رکھنے والے اہلِ تشیع کے جید علمائے کرام نے ملاقات کی جس میں موجودہ صورتحال کے تناظر میں سیکیورٹی امور اور جلوسوں کے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 21 رمضان المبارک کو یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر ملک بھر میں نکالے جانے والے تمام جلوس نمازِ مغرب تک ختم کیے جائیں گے جبکہ دیگر جلوسوں کے دورانیے کو بھی کم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: آج امت مسلمہ کے لیے سوگوار دن، شہری احتجاج کے دوران قانون ہاتھ میں نہ لیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ عزاداروں کی حفاظت اور سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آج پاکستان ایک بار پھر علما سے اتحاد و اتفاق کا تقاضا کر رہا ہے اور موجودہ حالات میں علما کو بھائی چارے اور یکجہتی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت، مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، محسن نقوی

اس موقع پر اہلِ تشیع کے جید علمائے کرام نے حکومت پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دشمن کی سازشوں کو اتحاد اور اتفاق کی قوت سے ناکام بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر تمام علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی، تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ کی دستیابی میں کتنا موثر ثابت ہوگا؟

موساد کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام، بحرین میں بھارتی ٹیلی کام انجینیئر گرفتار

گلوکارہ ریحانہ کے گھر پر گولیاں چلانے والی خاتون گرفتار، حملے کے پیچھے وجہ کیا؟

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے کمیٹی قائم کر دی

بیت الخلا سے دو لڑکیوں کی لاشیں برآمد، چیٹ جی پی ٹی سے خودکشی کے خوفناک طریقے پوچھنے کا انکشاف

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟