یوفون، اونک اور ٹیلی نار 5 جی سروسز فراہمی کے لیے تیار، اسپیکٹرم حاصل کرلیا

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں یوفون کے برانڈ کے تحت خدمات فراہم کرنے والی پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (پی ٹی ایم ایل) نے اپنے ڈیجیٹل ٹیلی کام برانڈ ’اونک‘ کے ہمراہ پی ٹی اے کے زیراہتمام اسلام آباد میں منعقدہ نیلامی میں کامیابی سے 5جی اسپیکٹرم حاصل کرلیا۔

اسپیکٹرم کا حصول پی ٹی ایم ایل کو پاکستان میں سماجی و معاشی بااختیاری، جدت طرازی اور جامع قومی ترقی کو فروغ دینے والی جدید ٹیکنالوجیز تک رسائی بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے قابل بنائے گا۔

یہ سنگِ میل پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے اگلے مرحلے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو تیز تر کنیکٹیویٹی، تیز رفتار انٹرنیٹ اور صارفین، کاروباری اداروں اور صنعتوں کے لیے بالکل نئے ڈیجیٹل تجربات کی راہ ہموار کرے گا۔

مزید پڑھیں: نیلامی کا تیسرا راؤنڈ مکمل؛ 5جی اسپیکٹرم کی فروخت سے پی ٹی اے کو 507 ملین ڈالر حاصل

ضروری ریگولیٹری منظوریوں کے بعد پی ٹی ایم ایل کے ساتھ انضمام مکمل ہو نے کے بعد ٹیلی نار پاکستان بھی پی ٹی ایم ایل کا 5 جی اسپیکٹرم استعمال کرے گا۔

انضمام کی تکمیل کے بعد مشترکہ ادارہ حاصل کردہ اسپیکٹرم اور اپنے متحدہ نیٹ ورک کے ذریعے ملک بھر میں 7 کروڑ سے زیادہ صارفین کو اعلیٰ معیار کی جدید ترین خدمات فراہم کرے گا۔

5 جی محض تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ سے کہیں بڑھ کر ہے۔ یہ ڈیجیٹل صلاحیت کی ایک بالکل نئی جہت فراہم کرتا ہے جو پاکستان کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے گا۔

صارفین کے لیے 5 جی بغیر رکاوٹ الٹرا ہائی ڈیفی نیشن ویڈیو اسٹریمنگ، معیاری کلاؤڈ گیمنگ، آگمینٹڈ اور ورچوئل رئیلٹی کے تجربات اور ڈیجیٹل خدمات و تفریح تک تیز تر رسائی ممکن بنائے گا۔

کاروباری افراد اور اداروں کے لیے 5 جی انقلابی صلاحیتوں کے حصول کے دروازے کھولے گا

کاروباری افراد اور اداروں کے لیے 5 جی انقلابی صلاحیتوں کے حصول کے دروازے کھولے گا، جن میں اسمارٹ فیکٹریاں، کنکٹیڈ لاجسٹکس، اے آئی سے تقویت یافتہ تجزیات اور انتہائی قابل اعتماد کلاؤڈ کنیکٹیویٹی شامل ہیں جو اہم آپریشنز میں معاونت کرتی ہے۔

صحت، تعلیم، زراعت اور عوامی خدمات کے شعبوں میں 5 جی فاصلاتی تشخیص، ورچوئل کلاس رومز، اسمارٹ فارمنگ ٹیکنالوجیز، اسمارٹ ٹریفک نظام اور نیکسٹ جنریشن مالیاتی خدمات جیسی جدت انگیزی کو ممکن بنا سکتا ہے۔

5 جی اسپیکٹرم کا حصول پی ٹی ایم ایل کی جانب سے اپنے انفرادی اور کاروباری صارفین کے لیے ڈیجیٹل سروسز کے معیاراور رسائی میں بہتری لانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی اب 5 جی کی مرحلہ وار مگر تیز رفتار تنصیب کی تیاری کر رہی ہے، جس کا آغاز ترجیحاً بڑے شہروں سے کیا جائے گا اور اس کے بعد اسے بتدریج ملک کے دیگر علاقوں تک وسعت دی جائے گی۔

5 جی سروسز کے ملک بھر میں پھیلاؤ کے ساتھ مضبوط کارکردگی اور اعلیٰ معیار کی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے کمپنی نیٹ ورک کی توسیع اور سائٹس کی تعداد بڑھانے پر بھرپور توجہ دے گی۔

ایک مضبوط اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر ہماری ترجیح ہے، صدر پی ٹی سی ایل

اس اہم سنگِ میل پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل و یو فون کے صدر و سی ای او حاتم بامطرف نے کہاکہ 5 جی ایک انقلابی پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے جو لوگوں، کاروباری اداروں اور معاشرے کے باہمی رابطوں اور جدت انگیزی کو ایک نئی جہت دے گا۔ یہ صرف تیز رفتار انٹرنیٹ نہیں، بلکہ بالکل نئے ڈیجیٹل تجربات اور معاشی مواقع کو ممکن بنانے کا وسیلہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک مضبوط اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر ہماری ترجیح ہے جو پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ڈیجیٹل معیشت کو بڑھاوا دے سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 جی کے ذریعے صارفین زیادہ ذہین ڈیجیٹل خدمات کا تجربہ کریں گے، کاروباری اداروں کو بہتر پیداوار اور جدت کے لیے نئے طاقتور اوزار میسر آئیں گے، اور مختلف صنعتیں ایک ڈیجیٹل دنیا میں اپنے کام کرنے کے طریقوں کو ازسرِ نو تشکیل دے سکیں گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ انضمام کے بعد اپنے نیٹ ورکس اور صلاحیتوں کو یکجا کرکے بڑے پیمانے پر 5 جی کی تنصیب کے لیے ایک مضبوط پوزیشن میں ہوں گے۔ ہم لاکھوں صارفین تک جدید ڈیجیٹل خدمات پہنچا سکیں گےاور پاکستان کے کاروباری افراد، اداروں اور کمیونٹیز کو ڈیجیٹل معیشت میں بھرپور شرکت کے قابل بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: اسپیکٹرم کیا ہے اور پاکستان میں اس پر تنازع کیوں، اس کا انٹرنیٹ اسپیڈ سے کیا تعلق ہے؟

5 جی کی تنصیب حکومتِ پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کو آگے بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی، جس کا مقصد ملک کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا، جدت انگیز ی کے عمل کو تیز کرنا اور جدید ڈیجیٹل خدمات تک رسائی کو وسعت دینا ہے۔

جدید کنیکٹیویٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے پی ٹی سی ایل نے پاکستان کی طویل المدتی معاشی ترقی، تکنیکی پیش رفت اور ڈیجیٹل شمولیت میں بامعنی کردار ادا کرنے کا کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی بھارتی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، پاکستانی مندوب

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی عرب کی مملکت سمیت دیگر عرب ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت

ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ، دہشتگردی کا شبہ، تحقیقات جاری

پاکستان سپر لیگ کا 11واں ایڈیشن، فیصل آباد اور پشاور میزبانوں کی فہرست میں شامل

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی سربراہ کے خط پر تنازع، مشیر کو وزارتی درجہ دینے کی تجویز پر بحث چھڑ گئی

ویڈیو

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

پیوٹن سے سفارشیں، ٹرمپ کی دوڑیں، جنگ ختم کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت مگر صرف ایک شرط پر

’برڈ آف ایشیا‘، 400 سے زیادہ میڈلز جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ صوبیدار عبدالخالق کون تھے؟

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟