امریکا کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کے قریب ایران کی بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے، جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے میں بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں تو انہیں فوری طور پر ہٹا دیا جائے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ امریکی سینٹرل کمانڈ نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایران کی 16 ایسی کشتیوں کو ‘ختم’ کر دیا جو مبینہ طور پر سمندر میں بارودی سرنگیں بچھانے کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی: ایران کی دھمکی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے عالمی اثرات
بیان کے مطابق یہ کارروائی خطے میں سمندری گزرگاہوں کے تحفظ اور بین الاقوامی جہاز رانی کو محفوظ بنانے کے لیے کی گئی۔
BREAKING: TRUMP ON MINES IN STRAIT OF HORMUZ:
“If Iran has put out any mines in the Hormuz Strait, and we have no reports of them doing so, we want them removed, IMMEDIATELY! If for any reason mines were placed, and they are not removed forthwith, the Military consequences to… pic.twitter.com/1hFbgw2UZr
— Sulaiman Ahmed (@ShaykhSulaiman) March 10, 2026
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں تو انہیں فوری طور پر ہٹا دیا جائے۔ انہوں نے کہا تھا کہ فی الحال ایسی کسی کارروائی کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم اگر سرنگیں نصب کی گئی ہیں اور انہیں فوراً نہ ہٹایا گیا تو ایران کو ایسے فوجی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جو پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔
ڈونلڈ جے ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ اگر ایران مبینہ طور پر بچھائی گئی سرنگوں کو ہٹا دیتا ہے تو یہ درست سمت میں ایک بڑا قدم ہوگا۔














