ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا۔ تاہم مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات اور لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بھی خشک رہے گا۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔