پاک فوج کا افغانستان میں موجود دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اب تک کی گئی کارروائیوں میں 461 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری کردیں۔
✅Operation Ghazb lil Haq
✅Update 1600 hours 11 March✅Summary of Fitna Al Khawarij / Afghan Taliban losses
▪️641 Killed,
▪️855+ Injured
▪️243 Check posts destroyed
▪️42 Posts captured & destroyed
▪️219 tanks, armoured vehicles, artillery guns destroyed
▪️65 terrorists and…— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) March 11, 2026
عطااللہ تارڑ کے مطابق پاک فوج کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں اب تک 461 دہشتگرد ہلاک اور 855 زخمی ہوگئے۔
وزیر اطلاعات کے مطابق پاک فوج نے افغانستان کی 243 چیک پوسٹیں تباہ کی ہیں، جبکہ 42 پر قبضہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں 219 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئی ہیں۔
وزیر اطلاعات کے مطابق افغانستان میں 65 دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور معاون مقامات کو فضائی کارروائیوں میں مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے افغان طالبان رجیم پر واضح کیا ہے کہ اسے دہشتگردوں یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔














