امریکی وفاقی حکام نے کیلیفورنیا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خبردار کیا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر امریکی حملوں کے جواب میں مغربی ساحل پر اچانک ڈرون حملہ کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا ایران جنگ: صرف 6 دن میں امریکی اخراجات 11.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
تاہم حکام کے مطابق اس خطرے کی تصدیق کے لیے کوئی قابلِ اعتماد انٹیلی جنس معلومات موجود نہیں۔ یہ انتباہ جوائنٹ ٹیررزم ٹاسک فورس کے ایک خفیہ میمو کے ذریعے جاری کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ایران سمندر میں موجود کسی نامعلوم جہاز سے بغیر پائلٹ طیاروں کے ذریعے کیلیفورنیا میں نامعلوم اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران نے ہرمز میں بھارت جانے والے تجارتی جہاز پر حملے کی تصدیق کر دی
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ خطرہ تصدیق شدہ نہیں، لیکن ڈرون جنگ کے امریکا تک پہنچنے کے خدشات پر تشویش بڑھ گئی ہے۔














