پاکستان نے آبنائے ہرمز کے بند ہونے کے بعد کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر پورٹس کی ترسیلی سہولت دنیا کے لیے کھول دی ہے۔ وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی کے مطابق کچھ آرڈرز پاکستان نے پہلے ہی بُک کر لیے ہیں۔
مزید پڑھیں: آبنائے ہرمز سے گزرنے والے مزید 3 جہاز نشانہ بن گئے، ایران کے دبئی ایئرپورٹ کے قریب بھی ڈرون حملے
بریکنگ نیوز:
پاکستان نےآبنائے ہرموز بند ہونے کے بعد کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر پورٹس کی ٹرانسشپمنٹ فسیلٹی دنیا کو آفر کر دی۔ وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی کے مطابق کچھ آرڈرز پاکستان نے بُک بھی کر لیے ہیں۔۔ دفاعی تجزیہ کار سید محمد علی کے مطابق اس وقت آبنائے ہرموز پر 700 کنٹینر… pic.twitter.com/Oii00xJaTV— Asma Shirazi (@asmashirazi) March 11, 2026
مزید پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی: ایران کی دھمکی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے عالمی اثرات
دفاعی تجزیہ کار سید محمد علی کا کہنا ہے کہ اس وقت آبنائے ہرموز پر قریباً 700 کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ پاکستان کے تینوں پورٹس پر 26 ہزار کنٹینرز کی ترسیلی صلاحیت موجود ہے۔ ان کے مطابق یہ گوادر پورٹ اور سی پیک کو فعال کرنے کا بہترین وقت ہے۔














