میٹا نے بچوں کے لیے والدین کے زیرِ نگرانی اکاؤنٹس (Parent-Managed Accounts) کی سہولت متعارف کرائی ہے، جس سے 13 سال سے کم عمر بچے محدود اور محفوظ طریقے سے واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے جبکہ والدین یا سرپرست اہم سیٹنگز پر مکمل کنٹرول رکھیں گے۔
مزید پڑھیں: وٹس ایپ نے ایموجی ری ایکشنز انٹر فیس میں دلچسپ تبدیلیاں کردیں
والدین کے زیرِ نگرانی اکاؤنٹ میں بچے حقیقی واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کر سکتے ہیں، لیکن پیغام درخواستیں، گروپ دعوتیں اور پرائیویسی سیٹنگز والدین کے کنٹرول میں رہیں گی۔ اکاؤنٹ End-to-End Encryption کے تحت محفوظ ہے، یعنی میٹا یا کوئی اور شخص پیغامات نہیں پڑھ سکتا۔
بچوں کے لیے دستیاب خصوصیات میں پیغامات بھیجنا اور وصول کرنا، کال کرنا اور وصول کرنا، صرف محفوظ شدہ رابطوں سے پیغامات شامل ہیں۔
کچھ خصوصیات محدود رکھی گئی ہیں جیسے کہ میٹا کی اے آئی انٹیگریشن، چینلز، لوکیشن شیئرنگ، اسٹیٹس اپڈیٹس، پرائیویٹ چیٹس میں میسجز غائب کرنا اور بغیر والدین کی اجازت کے گروپس میں شامل ہونا وغیرہ۔
اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنے کے لیے والدین اور بچے کے فون ایک ساتھ ہونے چاہئیں اور والدین کو 6 ہندسوں کا پن بنانے کی ضرورت ہوگی جو بچے کے لیے ناقابل رسائی ہوگا۔
مزید پڑھیں: وٹس ایپ کا نیا فیچر، وٹس ایپ اسٹیٹس 24 گھنٹے کے بعد 30 دن کے لیے آرکائیو ہو جائے گا
یہ اقدام میٹا کی جانب سے بچوں کی آن لائن حفاظت کو یقینی بنانے اور عالمی حکومتوں کے دباؤ کے جواب میں اٹھایا گیا ہے، اور اسے انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر پر پہلے سے موجود کنٹرولز کی توسیع سمجھا جا رہا ہے۔













