اسٹاک ایکسچینج بدستور مندی سے دوچار، انڈیکس میں 1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مارکیٹ میں شدید فروخت کا رجحان غالب رہا، کیونکہ خطے میں جغرافیائی سیاسی صورتحال میں کشیدگی کے باعث کے ایس ای 100  انڈیکس دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کے ساتھ بند ہوا۔

ابتدائی طور پر انڈیکس نیچے گیا اور 153,503.70  پوائنٹس کے انٹرا ڈے کم ترین سطح تک پہنچا، مگر جلد ہی خریداری کی دلچسپی سے بحال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

اس اپسوی حرکت نے انڈیکس کو 157,080.28  پوائنٹس کے انٹرا ڈے بلند ترین سطح تک پہنچا دیا۔ تاہم، یہ سلسلہ زیادہ دیر نہ چل سکا اور دوپہر کے بعد منافع لینے اور فروخت کے دباؤ کے اثر سے انڈیکس پھر گراوٹ کا شکار ہوگیا۔

سیشن کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 154,421.43 پوائنٹس پر بند ہوا، جو کہ 1,437.04  پوائنٹس یعنی 0.92 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

انڈیکس پر بھاری اسٹاک میں اینگروہولڈنگز، سس گروپ، سروس انڈسٹریز، اینگرو فرٹیلائزر اور ہائی نون نمایاں فائدہ اٹھانے والے رہے، جنہوں نے مجموعی طور پر انڈیکس میں 745 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔

دوسری جانب، یونائیٹڈ بینک، لکی، او جی ڈی سی، حبکو اور مسلم کمرشل بینک نے مارکیٹ پر دباؤ ڈالا، جس سے انڈیکس میں مجموعی طور پر972  پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں غیر مستحکم ٹریڈنگ، انڈیکس 1,900 پوائنٹس گر گیا

اہم پیش رفت کے طور پر، پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈنے ملک کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی پروگرام کے تیسرے جائزے پر مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور مزید عالمی تبدیلیوں کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے مذاکرات جاری رہیں گے۔

گزشتہ روز یعنی بدھ کو بھی اسٹاک مارکیٹ مندی کے ساتھ بند ہوئی، کیونکہ سرمایہ کار مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی اور عالمی توانائی مارکیٹ کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے محتاط رہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 155,858.48 پوائنٹس پر بند ہوا، جو کہ 318.64  پوائنٹس یعنی0.20 فیصد کمی ہے۔

عالمی سطح پر، جمعرات کو ایشیا میں حصص مندی میں رہے کیونکہ تیل کی قیمتیں آبنائے ہرمز اور عراق کے پانیوں میں مزید جہازوں پر حملے کی اطلاعات کے بعد بڑھ گئیں، جس سے عالمی سطح پر مہنگائی اور سود کی شرح میں اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تمام شیئرز کے انڈیکس کا حجم 404.25  ملین ریکارڈ ہوا، جو پچھلے سیشن کے 441.87 ملین سے کم ہے، شیئرز کی قدر 24.67 ارب روپے ہو گئی، جو پچھلے 24.98 ارب روپے سے کم ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کے باعث عارضی طور پر کیوں معطل کی گئی؟

ہیسکول پیٹرول 38.34 ملین شیئرز کے ساتھ سب سے زیادہ حجم والا اسٹاک رہا اس کے بعد 38.05  ملین شیئرز کے ساتھ کے الیکٹرک اور دوست اسٹیلز لمیٹڈ 25.15  ملین شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں۔

جمعرات کو 471 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، جن میں 157 کے شیئرز بڑھے، 252 کے گر گئے، اور 62 کے بغیر تبدیلی کے بند ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول بچاؤ، الیکٹرک بائیکس چلاؤ: حکومت بلوچستان کی الیکٹرک بائیکس اسکیم سے بائیکس کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں؟

لاڑکانہ، کشمور اور کندھ کوٹ کے سرکاری گوداموں سے 24 ہزار میٹرک ٹن گندم کیسے غائب ہوئی؟

آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد، کیا گوادر، پورٹ قاسم اور کراچی کی بندرگاہیں گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہیں

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

روایتوں کے شہر میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

ویڈیو

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

روایتوں کے شہر میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

کالم / تجزیہ

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت