چارسدہ کی رہائشی زیبا مسعود نے جانوروں سے صلہ رحمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آوارہ کتوں کے لیے پاکستان کا سب سے بڑا نجی ڈاگ شیلٹر ہوم قائم کیا ہے۔
اس وقت زیبا مسعود کے قائم کردہ اس شیلٹرہوم میں تقریباً 300 سے زائد کتے رہ رہے ہیں، جن کی دیکھ بھال اور خوراک کا انتظام وہ اپنی بے مثال لگن سے کر رہی ہیں۔
شفقت اور خدمت کا یہ شانداراور مثالی شیلٹر ہوم صرف ایک پناہ گاہ نہیں، بلکہ محبت اور دیکھ بھال کا ایک مکمل مرکز ہے۔
شیلٹر میں زخمی اور بیمار کتوں کا باقاعدگی سے علاج کیا جاتا ہے تاکہ وہ صحت مند زندگی گزارسکیں، یہاں مقیم سینکڑوں کتوں کو روزانہ کی بنیاد پر باقاعدہ خوراک فراہم کی جاتی ہے، یہی نہیں بلکہ شیلٹر ہوم کی جانب سے آوارہ کتوں کو بھی کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔
زیبا مسعود کی یہ کوششیں نہ صرف ان بے زبان جانوروں کے لیے زندگی کی امید ہیں بلکہ پورے معاشرے کے لیے ایک تحریک بھی ہیں کہ کس طرح شفقت کا دامن تھام کر مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔













