چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پودے لگائے

جمعہ 2 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے ہمراہ ایک خوشگوار ماحول میں شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے سپریم کورٹ کے احاطہ میں پودے لگائے۔

شجر کاری مہم کے موقع پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال دیگر ججز کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باغ میں مختلف پودے لگاتے ہوئے نظر آئے۔ ایک موقع پر ان کے نزدیک کھڑے جسٹس قاضی فائز عیسی سے بھی شجر کاری میں حصہ لینے کی درخواست  کی گئی ۔

جس پر جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے آگے بڑھ کر بیلچہ اٹھایا اور چیف جسٹس کے لگائے گئے گلاب کے پودے کے گرد مٹی فراہم کرنے میں مالیوں کی مدد کی۔ اس موقع پر دونوں ججز نے مشترکہ طور پر بیلچہ اٹھا کر مالیوں کو مٹی فراہم کی۔

شجر کاری کے دوران چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو جاری رہی۔ سپریم کورٹ میں ججز نے پودے لگانے کے بعد دعا بھی کی ۔ چیف جسٹس نے عدلیہ کی بہتری اور اداروں کے لیے برکت کی دعا کی۔

سپریم کورٹ میں شجر کاری کی اس مہم کے آغاز پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے علاوہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp