ضلعی مجسٹریٹ، اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے دفتر نے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 13 مارچ 2026 (جمعہ) کو اسلام آباد کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں، اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں میں عام تعطیل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم اسٹاک کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ، اسلام آباد میں ڈیجیٹل نظام متعارف
نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تعطیل اسلام آباد کی ریونیو حدود میں واقع تمام تعلیمی اداروں پر لاگو ہوگی۔ اس سلسلے میں متعلقہ حکام بشمول وزارتِ تعلیم، پولیس، کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، پیرا اور وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو مطلع کیا گیا ہے تاکہ شہریوں اور میڈیا کے ذریعے اس کی اطلاع دی جا سکے۔
یہ اقدام طلبہ اور اساتذہ کو سہولت فراہم کرنے اور انتظامی امور کو بہتر طریقے سے منظم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔














