اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے فرانسیسی کلب پی ایس جی کو خیرباد کہہ دیا

جمعہ 2 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فٹ بال سپر اسٹار لیونل میسی رواں ہفتے سیزن کے اختتام پر پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کو خیرباد کہہ دیں گے، پی ایس جی کے کوچ کرسٹوف گالٹیئر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میسی کا دو سال کا ساتھ سیزن کے اختتام پر ختم ہو جائے گا۔

الجزیرہ کے مطابق میسی کا پی ایس جی کے ساتھ معاہدہ جون کے آخر میں ختم ہو رہا ہے اورمیسی ہفتے کو لیگ کے فائنل میں آخری مرتبہ فرنچ کلب کی جرسی میں میدان میں اتریں گے۔

گالٹیئرکا کہنا تھا کہ انہیں فٹ بال کی تاریخ کے بہترین کھلاڑی کی کوچنگ کا اعزاز حاصل ہوا ہے، امید ہے آخری میچ میں میسی کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

پی ایس جی نے اگست 2021 میں میسی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔ فرنچ لیگ میں میسی کا یہ تجربہ زیادہ اچھا نہیں رہا مجموعی طور پر بہت اچھے اعداد و شمار کے باوجود، وہ پی ایس جی کے بہت سے شائقین کے خیال میں ٹیم کی خامیوں کی وجہ رہے۔

35 سالہ میسی نے 31 لیگ میچوں میں 16 گول کیے جبکہ 20 مرتبہ انہوں دیگر کھلاڑیوں کو گول کرنے میں مدد کی۔

کرسٹوف گالٹیئرکا کہنا ہے کہ اس سال میسی ٹیم کا ایک اہم حصہ رہے اور ہمیشہ دستیاب رہے اس لیے شائقین کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

واضح رہے گزشتہ ماہ پی ایس جی نے میسی کو اجازت کے بغیرسعودی عرب کا دورہ کرنے پر دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیا تھا۔

یاد رہے میسی نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ تجارتی معاہدہ کر رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp