میسی کو سعودی عرب جانا مہنگا پڑ گیا، فرنچ کلب نے 2ہفتے کے لیے معطل کر دیا

بدھ 3 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرنچ فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین نے لیونل میسی کو بغیر اجازت سعودی عرب جانے پر 2ہفتوں کے لیے معطل کر دیا۔

مایہ ناز فٹبالر اور ارجینٹینا کے کپتان لیونل میسی کو فرنچ کلب پی ایس جی نے بغیر اجازت سعودی عرب جانے پر 2 ہفتوں کے لیے معطل کر دیا۔ معطلی کے دوران میسی نہ کسی ٹریننگ سیشن میں حصہ لے سکیں گے اور نہ ہی کوئی میچ کھیل سکیں گے۔ میسی کو اس دوران کوئی پیسے بھی نہیں دیے جائیں گے۔

بی بی سی کے مطابق جرمن کلب نے معطلی کے حوالےسے اعتراض اٹھایا کہ کھلاڑی نے بغیر بتائے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ کھلاڑی سعودی عرب کے لیے سیاحت کے ایمبیسڈر کے طور پر فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ کھلاڑی کو اپنی نجی تجارتی سرگرمیوں کے لیے چھٹی کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق میسی کے سعودی عرب جانے سے ایک دن پہلے پیرس سینیٹ جرمین کو فرنچ لیگ میں لورینٹ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر 3ایک سے شکست ہوئی تھی۔

’میسی نے کلب سے نجی کام کے لیے چھٹی مانگی تھی لیکن کلب نے انکار کر دیا تھا۔‘

یاد رہے لیونل میسی کا پی ایس جی سے 2021 میں دو سال کے لیے 4  کروڑ 10لاکھ ڈالر میں معاہدہ ہوا تھا۔ رواں سال گرمیوں کے سیزن میں یہ معاہدہ اختتام پذیر ہورہا ہے۔ دوسری جانب لیونل میسی کو سعودی فٹبال کلب الہلال سے ایک سال کے معاہدے کی آفر بھی آچکی ہے۔ سعودی کلب نے میسی کو 40 کروڑ یورو کی پیشکش کی ہے۔

ہسپانوی کلب بارسلونا کے وائس پریزیڈنٹ نے بھی مارچ میں اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ کلب میں واپسی کے لیے میسی سے بات چیت چل رہی ہے۔

ورلڈ کپ کے فاتح کپتان لیونل میسی نے 2سال کے دوران پی ایس جی کے لیے 71 میچ کھیلے جن میں سے 31 گول اسکور کیے اور 34 بار گول اسیسٹ کیے۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے میسی کے سعودی عرب پہنچنے کے بعد پیر کے روز ان کی تصویروں کے ساتھ ٹویٹ کی اور میسی کو خوش آمدید کہا۔ سعودی عرب نے لیونل میسی کو سیاحت کا سفیرمقرر کر رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27 اکتوبر: پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کا آج ‘یومِ سیاہ’، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کی بدحالی بے نقاب، 627 اسکول غیرفعال، 11 پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں