سوشل میڈیا پر افغانستان کی طالبان وزارت دفاع اور بعض میڈیا اداروں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ 13 مارچ 2026 کی صبح افغان فضائیہ نے خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پاکستانی فوجی اہداف پر کامیاب ڈرون اور فضائی حملے کیے، جن میں کوہاٹ ملٹری قلعہ، وار کمانڈ سینٹر، کمانڈر کا دفتر اور فوجی رہائشی کوارٹرز شامل تھے اور اس کے نتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق: پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائیاں، 4 دہشتگرد ٹھکانے تباہ
وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق افغان طالبان کا یہ دعویٰ حقائق کے برعکس ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق افغان طالبان سے منسلک عناصر نے کوہاٹ میں 3 سادہ نوعیت کے ڈرون استعمال کرنے کی کوشش کی، جنہیں پاکستان کی مسلح افواج نے مؤثر الیکٹرانک وارفیئر اقدامات کے ذریعے مار گرایا۔
🔎 Fact Check | Ministry of Information & Broadcasting
🟠 Claim:
Taliban Ministry of Defense (@MoDAfghanistan2) and TOLO News English claimed that Afghan Air Force conducted successful retaliatory drone/airstrikes this morning (13 March 2026) on strategic Pakistani military… pic.twitter.com/OT4ET62tuF— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) March 13, 2026
گرائے گئے ڈرون عام مشاہداتی ڈرون تھے جنہیں بارودی مواد لے جانے کے لیے تبدیل کیا گیا تھا، ڈرون کے ملبے کے گرنے سے 2 شہری زخمی ہوئے۔ بعد ازاں طالبان نے اس کارروائی کی ذمہ داری بھی قبول کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹل سیکٹر میں پاک فوج کی افغان طالبان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی
وزارت کا کہنا ہے ہے کہ افغان وزارت دفاع اور بعض سرکاری ترجمان ماضی میں بھی غلط معلومات اور پروپیگنڈا پھیلاتے رہے ہیں۔
وزارت کے مطابق افغان طالبان اور بعض میڈیا اداروں کے دعوے من گھڑت ہیں اور ان کا مقصد فوجی کامیابی کا تاثر پیدا کر کے عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ حکام نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ملک کا دفاع کر رہی ہیں۔














