مریم نواز کے نقش قدم پر چلیں گے، سیاسی مسائل بیٹھ کر حل کریں گے، نومنتخب گورنر سندھ نہال ہاشمی

ہفتہ 14 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے نومنتخب گورنر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وفاقی ادارے سندھ کی ترقی میں بھرپور حصہ ڈالیں گے اور مل بیٹھ کر سیاست کریں گے۔

کراچی میں حلف برداری کے بعد نہال ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ماضی میں بھی سندھ کے طلبہ کو بڑی تعداد میں لیپ ٹاپ فراہم کر چکی ہے اور آئندہ بھی نوجوانوں کو جدید سہولتیں دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اداروں کو مزید فعال بنایا جائے گا اور ترقی کے سفر کو آگے بڑھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: صدر مملکت کی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری، کامران ٹیسوری کا فون، مبارکباد

انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور سیاسی مسائل کو بات چیت اور باہمی مشاورت کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور کارکن بھی ہمارے پاکستانی ہیں، اس لیے ماضی کی طرح آئندہ بھی اختلافات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت مریم نواز کے ترقیاتی وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک عرصے کے بعد بہتر ماحول پیدا ہو رہا ہے اور مثبت تبدیلی کی امید دکھائی دے رہی ہے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہم شرارت اور محاذ آرائی کی سیاست کے بجائے محمد علی جناح کے اصولوں پر مبنی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانیٔ پاکستان کی جدوجہد ہی کی بدولت پاکستان معرضِ وجود میں آیا اور آج ہمیں جو مواقع حاصل ہیں وہ اسی جدوجہد کا نتیجہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: گورنر سندھ کی تبدیلی: ایم کیو ایم کا سخت ردعمل، حکومت چھوڑنے کا عندیہ

انہوں نے نواز شریف اور ذوالفقار علی بھٹو کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت اور فیصلوں کے باعث پاکستان کے عوام آج فخر سے سر اٹھا کر چلتے ہیں۔

نہال ہاشمی نے پارٹی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ہر کارکن ہمارے لیے قابلِ احترام ہے، چاہے وہ ملک کے کسی بھی حصے میں موجود ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ سیاسی جدوجہد کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں ابتدائی اسلامی دور کے شہر قُرح کے آثار، تجارتی اور سماجی رونق کی داستان

مکہ اور مدینہ کے درمیان حرمین ریلوے کی سروسز میں اضافہ، حجاج کی سہولت کے لیے اہم قدم

ڈیجیٹل شناختی کارڈ بھی قانونی طور پر اصل شناختی کارڈ کے برابر ہے، نادرا

کراچی بندرگاہ سے متحدہ عرب امارات کے لیے نئی فیڈر شپنگ سروس شروع

مقبوضہ کشمیر میں تاریخی جامع مسجد کی مسلسل بندش، پاکستان کا شدید احتجاج

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے