کراچی بندرگاہ سے متحدہ عرب امارات کے لیے نئی فیڈر شپنگ سروس شروع

ہفتہ 14 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے کراچی بندرگاہ سے متحدہ عرب امارات کے لیے نئی فیڈر شپنگ سروس کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جسے ٹرانس شپمنٹ صلاحیتوں کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

وزارتِ بحری امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس نئی سروس کے ذریعے پاکستانی درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو عالمی کنٹینر شپنگ نیٹ ورک تک قابلِ اعتماد رسائی حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان کی سمندری تجارت کو فروغ ملے گا اور خطے کے اہم بندرگاہی مراکز کے ساتھ رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔

چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ شاہد احمد نے کہا کہ اس نئی فیڈر سروس کے آغاز سے کراچی بندرگاہ کی علاقائی رابطہ کاری میں مزید بہتری آئے گی اور یہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی تجارتی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی بندرگاہ کو جدید تقاضوں کے مطابق فعال بنانے اور عالمی تجارتی راستوں سے جوڑنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں ابتدائی اسلامی دور کے شہر قُرح کے آثار، تجارتی اور سماجی رونق کی داستان

مکہ اور مدینہ کے درمیان حرمین ریلوے کی سروسز میں اضافہ، حجاج کی سہولت کے لیے اہم قدم

ڈیجیٹل شناختی کارڈ بھی قانونی طور پر اصل شناختی کارڈ کے برابر ہے، نادرا

مقبوضہ کشمیر میں تاریخی جامع مسجد کی مسلسل بندش، پاکستان کا شدید احتجاج

مریم نواز کے نقش قدم پر چلیں گے، سیاسی مسائل بیٹھ کر حل کریں گے، نومنتخب گورنر سندھ نہال ہاشمی

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے