ہالی ووڈ اپنی تاریخ کے ایک ایسے دور سے گزر رہا ہے جہاں فلمی پروڈکشن کی کمی، بڑے پیمانے پر ملازمتوں میں کمی اور باکس آفس کی کم ہوتی ہوئی آمدنی نے صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
اوکسار ایوارڈز کی تقریب کے قریب، یہ بحران خاص طور پر محسوس کیا جا رہا ہے کیونکہ فلمی دنیا جو کبھی امریکی ثقافتی طاقت کی علامت تھی، اب اپنی شناخت کے بارے میں غور کر رہی ہے۔
Layoffs, consolidation, streaming losses and AI are reshaping Hollywood, raising questions about whether it’s hit a rough patch or in terminal decline https://t.co/4UUuLJIY9Z
— Bloomberg (@business) March 12, 2026
ہالی ووڈ کی راتیں اور گلیاں ہمیشہ چمکتے ستاروں اور فلمی خوابوں سے بھری رہی ہیں، مگر آج کل یہ منظر کچھ اور ہی بتا رہا ہے۔ WME ٹیلنٹ ایجنسی کے کچھ نوجوان اسسٹنٹس، جو مارٹن اسکورسیز اور بین ایفلیک جیسے نامور فنکاروں کی نمائندگی کرتے ہیں، حال ہی میں ہالی وڈ کے Desert 5 Spot بار میں جمع ہوئے۔ جہاں وہ اپنے کیریئر کے مستقبل پر غور کر رہے تھے۔

ایک اسسٹنٹ نے جو اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتا تھا، کہا کہ میں اس کاروبار میں اس لیے آیا کیونکہ مجھے فلمیں پسند ہیں، مگر سب واقعی اس بات سے پریشان ہیں کہ فلمی کاروبار مستقبل میں باقی رہے گا یا نہیں۔
ماہرین کے مطابق، ہالی ووڈ میں حالیہ بحران کی کئی وجوہات ہیں، پروڈکشن ہاؤسز میں ملازمتوں میں کمی، محدود بجٹ کے ساتھ کم پروجیکٹس، اور تھیٹرز میں کم ہوتی ہوئی ٹکٹ سیلز۔
اس کے علاوہ اسٹریمینگ پلیٹ فارمز کا بڑھتا ہوا اثر اور آن لائن مواد کی مقبولیت نے روایتی فلمی مارکیٹ کو بھی متاثر کیا ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف فنکاروں بلکہ نوجوان پروفیشنلز کے لیے بھی چیلنج بن گئی ہے جو فلم انڈسٹری میں اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہالی ووڈ کے معروف فلم ساز کوئنٹن ٹرینٹنو ایرانی میزائل حملے میں ہلاک، حقیقت کیا؟
ایک سینیئر تجزیہ کار کے مطابق ہالی وڈ ایک وقتی ثقافتی طاقت تھی، لیکن اب اسے اپنی ساخت، معاشی ماڈل اور سماجی اثرات پر دوبارہ غور کرنا ہوگا۔
اوکسار ایوارڈز جیسے بڑے ایونٹس بھی اب اس تبدیلی کے اثرات سے محفوظ نہیں ہیں۔ اگرچہ یہ ایوارڈز اب بھی فلمی دنیا کے بہترین کام کو سراہتے ہیں، مگر ان کے اثر و رسوخ اور شائقین کی تعداد میں کمی واضح ہو رہی ہے۔ فلمی اسٹوڈیوز کو اب نہ صرف تخلیقی صلاحیت بلکہ مالی اور کاروباری حکمت عملی کے میدان میں بھی جدید سوچ کی ضرورت ہے۔












