گورنر سندھ نہال ہاشمی کا گورنر ہاؤس کے آڈٹ کا اعلان

اتوار 15 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ گورنر ہاؤس کا آڈٹ کروائیں گے اور یہاں ہونے والے تمام اخراجات عوام کے سامنے رکھیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ کوئی غلط کام کریں تو عوام اور میڈیا کھل کر تنقید کریں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ جس مقام پر وہ آج بیٹھے ہیں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی قربانیوں کا نتیجہ ہے اور ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر شہری کی نمائندگی کریں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور کراچی کے بارے میں منفی بات نہیں کی جانی چاہیے بلکہ شہر اور صوبے کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: صوبہ سندھ کے نئے گورنر نہال ہاشمی کون ہیں؟

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ہمیشہ تعمیری سوچ دیتے ہیں اور وہ پاکستان کے لیے جیل جا سکتے ہیں لیکن ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کسی کارروائی یا کراچی میں امن کے قیام کی بات ہو تو سب سے پہلے نواز شریف ہی آگے آتے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ شہباز شریف کا طرزِ حکمرانی کام، کام اور صرف کام پر مبنی ہے اور اسی وجہ سے ان کا شمار دنیا کے بڑے رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کو بھی کراچی میں لایا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

مزید پڑھیں: گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

نہال ہاشمی نے کہا کہ گورنر ہاؤس سب کا گھر ہے اور وہ یہاں صرف ایک نگراں کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کی موجودہ حالت سب کے سامنے ہے، اسے دوبارہ آباد کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں کی کرسیوں اور دیگر سامان کی حالت بھی بہتر بنائی جائے گی اور تمام امور شفاف طریقے سے انجام دیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید اعلان کیا کہ گورنر ہاؤس میں مستحق افراد کے لیے سحری اور افطار کا انتظام بھی کیا جائے گا اور کل سے ضرورت مند افراد یہاں آ کر سحری و افطار کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں: گورنر نہال ہاشمی سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ملاقات، صوبے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ طلبہ کے لیے وہی اقدامات متعارف کروائے جائیں گے جو نواز شریف نے کیے تھے اور تعلیم کے معاملے میں کسی قسم کا پروپیگنڈا نہیں کیا جائے گا۔

’اگر 6 ماہ کا کورس ہوگا تو 6 ماہ میں ہی ڈگری دی جائے گی۔‘

نہال ہاشمی نے کہا کہ وہ خود کو پہلے ایک سیاسی کارکن سمجھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ انہیں سیاسی کارکن ہی رہنے دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ اور کراچی قائم و دائم رہیں گے اور ترقی کا کارواں آگے بڑھتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی وزارتِ سیاحت کا مہمان نوازی مراکز اور ہوٹلوں کے معائنے تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

مشرق وسطیٰ کشیدگی: خطے میں ایل پی جی کی قیمتیں بڑھ گئیں مگر پاکستان میں استحکام، وجوہات کیا ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

سینٹ پیٹرک ڈے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی  آئرلینڈ کے عوام کو دلی مبارکباد

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا