گورنر نہال ہاشمی سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ملاقات، صوبے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 14 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

گورنر سندھ نہال ہاشمی سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور عوامی فلاح سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے صوبے کی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گورنر ہاؤس پہنچ کر گورنر سندھ نہال ہاشمی سے ملاقات کی اور انہیں گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر گورنر نہال ہاشمی نے نیک خواہشات کے اظہار پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سندھ کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے گفتگو کے دوران کہا کہ ماہ رمضان میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کو قابو میں رکھ کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔

اس پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp