پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا تیسرا دور مکمل

جمعہ 2 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور آذربائیجان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا تیسرا دور آذربائیجانی دارالحکومت باکو میں مکمل کرلیا گیا ہے، جس میں دونوں فریقین نے کثیر جہتی اور تاریخی دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کے لیے نہ صرف وسیع پیمانے پر بات چیت کی بلکہ برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان جب کہ نائب وزیر خارجہ النور ممدوف نے آذربائیجان کے وفد کی قیادت کی۔ ملاقات میں باکو میں تعینات پاکستانی سفیر بلال حئی نے بھی شرکت کی۔

دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت کو متنوع بنانے اور توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مزدوروں کی نقل و حرکت، زراعت، ٹرانسپورٹ روابط اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

دونوں فریقین نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت عالمی فورمز پر باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سیکریٹری خارجہ نے اپنے آذربائیجانی ہم منصب کو بھارتی تسلط کے زیر اثر مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔

مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف سے ہم آہنگ موقف اختیار کرنے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اسد مجید نے آذربائیجان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون کے بڑھتے ہوئے مواقع کے پیش نظر، سیکریٹری خارجہ اسد مجید نے آذربائیجان کے ممتاز تاجروں اور کمپنی کے سینیئر نمائندوں کے ایک منتخب گروپ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر ایک خصوصی اجلاس میں تبادلہ خیال بھی کیا۔

سیکریٹری خارجہ اسد مجید نے آذربائیجان ڈپلومیٹک اکیڈمی یونیورسٹی میں منعقدہ ایک گول میز کانفرنس میں تھنک ٹینک سے وابستہ ماہرین اور تعلیمی ماہرین کے ساتھ بھی بات چیت میں حصہ لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

265 ملین ڈالرز رشوت کا الزام، بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی پر امریکا میں فرد جرم عائد

پنجاب اور اسلام آباد میں موسم سرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟

آئیڈیاز 2024: پاکستان میں تیارکردہ لانگ رینج ایئر سرویلنس ریڈار سسٹم میں کیا خاص بات ہے؟

محسن نقوی یا کوئی اور، مذاکرات اسٹیبلشمنٹ سے ہوں گے، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی اور حکومت کے مابین رابطوں اور ملاقاتوں کا آغاز، کیا 24 نومبر کا احتجاج منسوخ ہوجائیگا؟

ویڈیو

پاکستان اسٹیل ملز کے بند دروازوں کی روشنیاں دن رات کیوں جلتی رہتی ہیں؟

بلوچستان میں علم کی پیاس بجھاتی چلتی پھرتی ’اونٹ لائبریری‘

وی ایکسکلوسیو: احتجاج سے متعلق ماضی میں غلطیاں ہوئیں، مگر اب نہیں ہوں گی، رہنما پی ٹی آئی عالمگیر خان

کالم / تجزیہ

خالد احمد:صحافت میں علم و تحقیق کو پہچان بنانا والا قلم کار

’بیت اللہ شریف‘ کی جعلی تصاویر کے بعد ۔۔۔ کیا یہ لوگ رکیں گے؟

ڈیل کا منتظر انقلاب