صدر مملکت آصف زرداری سے محسن نقوی اور خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

اتوار 15 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی کی صورتحال اور امن و امان سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا، اور ملک میں امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے داخلی سلامتی کو مضبوط بنانے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی اور جمہوری عمل کے تسلسل کی اہمیت پر بھی بات چیت ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp