افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواج پاکستان کو خراج تحسین

منگل 17 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے عوام نے پاک فضائیہ کے کابل اور ننگرہار میں کامیاب فضائی حملوں کو ایک مؤثر اقدام قرار دیتے ہوئے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

عوام نے کہاکہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے باجوڑ میں سول آبادی کو نشانہ بنانا اور پاکستان کے خلاف کارروائیاں ناقابل قبول ہیں، جس کے جواب میں پاک فضائیہ کی کارروائی بالکل درست اور ضروری تھی۔

شہریوں نے مزید کہاکہ پاکستان نے افغان عوام کو دہائیوں تک عزت دی، لیکن طالبان کی جارحانہ کارروائیوں نے ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا، اس لیے اس طرح کی کارروائیاں پاکستان کے دفاع کے لیے اہم ہیں۔

عوام نے پاک افواج سے مطالبہ کیاکہ وہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں تاکہ جو بھی ملک کی جانب غلط نظریں رکھے، اسے واضح پیغام ملے کہ پاکستان اپنا دفاع بخوبی جانتا ہے۔

واضح رہے کہ افواج پاکستان کا افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن غضب للحق جاری ہے، اور آج پاک فضائیہ نے کابل اور ننگرہار میں دہشتگردوں کے اسلحہ کے ذخائر اور ڈرون ورکشاپس کو نشانہ بنایا اور طالبان کے ٹھکانوں کو شدید نقصان پہنچایا، جسے شہریوں نے ملکی دفاع کی مضبوطی کے لیے انتہائی ضروری اقدام قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp