عراق میں امریکی فضائیہ کے طیارہ حادثے میں ہلاک 6 اہلکاروں کی شناخت جاری

اتوار 15 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ دفاع نے عراق میں پیش آنے والے فضائی حادثے میں ہلاک ہونے والے امریکی فضائیہ کے 6 اہلکاروں کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حادثہ ایک ری فیولنگ طیارے کے گرنے سے پیش آیا جس میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:عراق میں امریکی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک ، سینٹکام کی تصدیق

رپورٹس کے مطابق حادثہ امریکی فضائیہ کے ری فیولنگ طیارے KC‑135 Stratotankerکو پیش آیا جو مغربی عراق کی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہو گیا۔ واقعے میں جہاز میں موجود تمام چھ امریکی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

امریکی حکام نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت میجر جان ’ایلیکس کلنر، کیپٹن آریانا ساوینو، کیپٹن سیٹھ کووال، کیپٹن کرٹس اینگسٹ، ٹیکنیکل سارجنٹ ایشلے پروئٹ اور ٹیکنیکل سارجنٹ ٹائلر سیمنزکے نام سے کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ خطے میں جاری فوجی کارروائیوں کے دوران فضائی مشن پر تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ حادثہ کسی دشمن حملے یا فائرنگ کے نتیجے میں نہیں ہوا جبکہ اس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

KC-135  اسٹریٹو ٹینکرامریکی فضائیہ کا ایک اہم فوجی طیارہ ہے جو جنگی طیاروں کو فضا میں ہی ایندھن فراہم کرتا ہے، جس سے ان کی پرواز کا دورانیہ اور کارروائیوں کی حد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ طیارہ بعض اوقات کارگو اور طبی انخلا کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عراق: سابق صدر صدام حسین کے قریبی ساتھی کو پھانسی دے دی گئی

امریکی حکام کے مطابق اس حادثے کے بعد خطے میں جاری فوجی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی اہلکاروں کی مجموعی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ حادثے کی مکمل رپورٹ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا