نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے قائم مقام امریکی ناظم الامور زکری ہارکن رائیڈر نے ملاقات کی جس میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون عہدیدار کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن و تحفظ پر تبادلہ خیال
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی روابط، باہمی تعاون اور علاقائی پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لئے مؤثر سفارتی مکالمہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے علاقائی کشیدگی کم کرنے اور پائیدار امن کے قیام کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے نائب وزیر سیاسی امور کی اسحاق ڈار سے ملاقات، سیاسی مشاورتی اجلاس کی تیاری پر گفتگو
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔














