نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند کرنے کی منظوری

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس میں تحقیقات بند کرنے کی حتمی منظوری دبدی۔

احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے نیب کی جانب سے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف انویسٹی گیشن بند کی جائے۔

نیب نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف کرپشن کے کوئی شواہد نہیں ملے، جس کے بعد ایگزیکٹو بورڈ نے تحقیقات بند کرنے کی منظوری دی۔

بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو ہدایت کی تھی کہ حتمی منظوری کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کرے، جس پر عدالت نے کیس بند کرنے کی منظوری دے دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں ایگری انٹرن پروگرام کے مثبت اثرات، گندم کی پیداوار میں اضافہ

انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے زراعت، معاشی سلامتی اور عوامی بہبود پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں؟

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

سلیم خان کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا، گھر کب جائیں گے؟

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا