گوگل نے اے آئی ہیلتھ ایڈوائس فیچر ختم کردیا

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے اپنا نیا اے آئی سرچ فیچر ’واٹ پیپل سجیسٹ‘ ختم کردیا ہے، جو دنیا بھر کے عام صارفین کو ہیلتھ کے مشورے فراہم کرتا تھا۔

گوگل کے ترجمان نے تصدیق کی کہ یہ فیچر اب سرچ پیج کے ’براڈَر سمپلی فکیشن‘ کے تحت ختم کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کا پاکستان میں اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام متعارف

ترجمان نے کہا کہ اس کا تعلق فیچر کی کوالٹی یا سیفٹی سے نہیں بلکہ سرچ کے عمل کو آسان بنانے سے ہے۔ گوگل اب بھی صارفین کو ریلی ایبل ہیلتھ انفارمیشن تک رسائی فراہم کرتا ہے، بشمول ایسے فورمز جہاں افراد اپنی پرسنل ایکسپیریئنسز شیئر کرتے ہیں۔

اس فیچر کو شروع میں گوگل نے عالمی سطح پر ہیلتھ آؤٹ کمز بدلنے کے لیے اے آئی کے ریولیوشنری یوز کے طور پر پیش کیا تھا، کیونکہ یہ لوگوں کو ایسے افراد کے مشورے فراہم کرتا تھا جنہوں نے سیمیلر میڈیکل کنڈیشنز کا سامنا کیا تھا۔

گوگل کے سابق چیف ہیلتھ آفیسر کیرن ڈی سالوو نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا تھا کہ صارفین ماہرین سے انفارمیشن حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے لوگوں کے ایکسپیریئنسز سننے کو بھی اہمیت دیتے ہیں جو اسی طرح کے حالات سے گزر چکے ہوں، اسی وجہ سے ’واٹ پیپل سجیسٹ‘ فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی کا نیا کمال، میڈیکل طلبہ کی تربیت کے لیے فرضی مریضوں کا استعمال

تاہم، گارڈین کی رپورٹ کے مطابق گوگل کے اس فیچر پر بڑھتی ہوئی کرٹیسزم کے باعث کمپنی نے اس کی سروسز محدود کر دی ہیں، کیونکہ اے آئی کے ذریعے ہیلتھ ایڈوائس دینے سے صارفین کی لائفز کو رسک لاحق ہو سکتا ہے۔

جنوری میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوگل اے آئی اوور ویوز بعض افراد کو میس لیڈنگ انفارمیشن فراہم کر کے خطرے میں ڈال رہی تھی۔ اس کے بعد گوگل نے اے آئی اوور ویوز کو بعض میڈیکل کوئریز تک لیمیٹ کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیلات کا اعلان

ہم ایک بڑی جنگ روکنے میں کامیاب رہے، عالمی طاقتیں پاکستان کی طرف متوجہ ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟