پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب اردوان

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ایران اور امریکا کے درمیان اعلان کردہ عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کے قیام کی جانب مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کا ایران امریکا جنگ بندی کا خیرمقدم، ثالثی کے عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں رجب طیب اردوان نے کہا کہ 28 فروری سے جاری جنگ نے خطے کو شدید تباہی سے دوچار کیا، تاہم گزشتہ رات اعلان کی گئی جنگ بندی امید کی ایک نئی کرن ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جنگ بندی پر زمینی سطح پر مکمل عملدرآمد ہوگا اور کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیزی یا تخریب کاری کو موقع نہیں ملے گا۔

ترک صدر نے جنگ بندی کے اعلان تک پہنچنے والے سفارتی عمل میں کردار ادا کرنے والے تمام فریقین کو مبارکباد پیش کی اور خصوصی طور پر برادر ملک پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امن کے قیام کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا جنگ بندی خطے میں قیام امن کے لیے اہم، پاکستان کی سفارتی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، سعودی عرب

انہوں نے کہا کہ جنگوں، تنازعات اور کشیدگی سے متاثرہ خطے میں امن، سکون اور استحکام کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صدر اردوان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترکیہ اپنے خطے اور دنیا بھر میں امن کے فروغ کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوگنڈا کے آرمی چیف کا ترکیہ سے انوکھا مطالبہ، ایک ارب ڈالر اور ‘خوبصورت ترین دلہن’ مانگ لی

مالک سے مثالی محبت کرنے والا معمر ترین کبوتر ’شوگر‘ نہیں رہا، عمر کتنی تھی؟

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاقان فیدان سے رابطہ، ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی ثالثی کوششوں کی پزیرائی

پالتو کتوں کے مالکان کے لیے اہم وارننگ لیتھیم: بیٹری ان سے دور رکھیں

ویڈیو

عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

لائیواسلام آباد امن مذاکرات:ٹرمپ کا بیشتر نکات پر پیشرفت کا اعلان، ایران اگلی نشستیں و رابطے جاری رکھنے پر تیار

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی کے نمایاں پہلو

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین