کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن ملیر میں 17 فروری کو سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 مطلوبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں کالعدم بی ایل اے کے الفتح اسکواڈ کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ عرف ‘گرک’ بھی شامل تھا۔
یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ اور بارکھان میں کامیاب کارروائیاں، صدر زرداری کا سی ٹی ڈی بلوچستان کو خراجِ تحسین
حکام کے مطابق سہیل بلوچ متعدد دہشت گرد حملوں، ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ و لاجسٹک معاونت اور خودکش حملہ آوروں کی رابطہ کاری میں ملوث تھا۔ وہ 50 سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے قتل میں ملوث اور بی ایل اے کی اہم قیادت سے براہ راست رابطے میں تھا۔
کارروائی کے نتیجے میں کراچی میں ممکنہ بڑے دہشت گرد حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا اور بی ایل اے کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچا۔














