ٹوکیو سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی فلائٹ EK-313 دبئی ایئرپورٹ کے ایئر اسپیس بند ہونے پر متبادل ایئرپورٹ پر اتار دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز سے گزرنے والے مزید 3 جہاز نشانہ بن گئے، ایران کے دبئی ایئرپورٹ کے قریب بھی ڈرون حملے
پرواز صبح 07:07 بجے لینڈ ہوا، جہاں موجود 113 مسافروں کو ہوٹل میں قیام فراہم کیا گیا، بعد ازاں، تمام مسافروں کے ساتھ طیارہ مقامی وقت 05:35 پر دوبئی کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
Emirates Flight EK-313 (Tokyo–Dubai) diverted to JIAP due to airspace closure, landed 0707 hrs. 113 passengers disembarked; accommodated at hotel. Flight has now departed for Dubai with all passengers at 0535 LT.
— Pakistan Airports Authority (@Pk_PAA_Official) March 17, 2026
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث حفاظتی وجوہات کے پیش نظر ایئر اسپیس عارضی طور پر بند کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں بین الاقوامی پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئرپورٹ زیادہ مسافروں کی گنجائش والا دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ کیسے بنے گا؟
ایمریٹس نے بتایا کہ تمام مسافر محفوظ ہیں اور دبئی روانگی کے بعد فلائٹ معمول کے مطابق اپنے شیڈول پر ہے۔ حکام نے مسافروں کو ہوائی سفر سے قبل موجودہ کشیدہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔














