بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی۔
اڈیالہ جیل زرائع کے مطابق عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کی ملاقات کرادی گئی ہے، ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی، ملاقات کے بعد دونوں میاں بیوی کو اپنے اپنے سیل میں لے جایا گیا، جیل ذرائع کے مطابق عمران اور انکی اہلیہ کی ملاقات جیل مینول کے مطابق ہر ہفتے کرائی جاتی ہے۔
— Zahida Rao (@zahidarao123) March 17, 2026
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی، جو قریباً 30 منٹ تک جاری رہی۔
اس دوران عمران خان کی آنکھ کے علاج اور صحت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ عدالتوں میں زیر التوا مقدمات اور اپیلوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مقررہ وقت مکمل ہونے کے بعد دونوں کو واپس اپنے اپنے سیلز میں منتقل کردیا گیا۔














