صدر مملکت آصف علی زرداری نے 23 مارچ 2026 کو یومِ پاکستان کے موقع پر ہونے والی پریڈ اور دیگر تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے یومِ پاکستان 23 مارچ 2026 کی پریڈ اور تمام متعلقہ تقریبات نہ کرنے کی سمری کی منظوری دے دی۔
فیصلہ جاری خلیجی تیل بحران اور حکومت کی اعلان کردہ کفایت شعاری اقدامات کے تناظر میں وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کیا گیا۔
قومی وسائل کا محتاط اور ذمہ دارانہ استعمال ہر شہری کی ذمہ…
— Fahim Akhtar Malik (@writetofahim) March 17, 2026
حکومت نے کفایت شعاری اور توانائی کے تحفظ کے پیش نظر ان تقریبات کو نہ کرنے کی سفارش کی تھی، جسے صدر نے منظور کر لیا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قومی وسائل کا ذمہ دارانہ اور محتاط استعمال ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ادھر یومِ پاکستان کے حوالے سے اعزازات کی تقریب کو مؤخر کرتے ہوئے اب 28 اپریل 2026 کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔














