عید پر بارشوں کی پیشگوئی، ٹھنڈا موسم خوشیوں کو دوبالا کر دے گا

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہِ صیام کے اختتام کے قریب آتے ہی موسم نے خوشگوار رخ اختیار کر لیا ہے، اور محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی سپریم کورٹ نے عام مسلمانوں سے عید کا چاند دیکھنے کی اپیل کیوں کی؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی اور گردونواح میں سحری کے وقت سے جاری بارش نے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا ہے، جبکہ ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی کی ہلکی لہر بھی واپس آ گئی ہے۔

سیاحتی مقامات مری اور گلیات میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو سرد بنا دیا ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

استور، ہنزہ، خنجراب پاس اور وادی نیلم میں برفباری نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے اور بعض مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عیدالفطر: سعودی باشندے اپنے اہل خانہ کو زیادہ تر کون سا تحفہ دیتے ہیں؟

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے عید تک جاری رہ سکتا ہے، جس سے عید کے دنوں میں موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟