شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزارت مذہبی امور کے مطابق شوال کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 29 رمضان بمطابق 19 مارچ 2026 بروز جمعرات بعد نماز عصر وزارت مذہبی امور، کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد ہوگا۔
اجلاس میں چاند کی رویت سے متعلق حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی
کمیٹی نے احباب سے درخواست کی ہے کہ اجلاس کی لائیو کوریج ضرور دیکھیں۔ علاوہ ازیں، بچت سے متعلق حالیہ حکومتی ہدایات کے پیش نظر کمیٹی نے افطاری کا انتظام خود سے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔














