وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالفطر سے قبل مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

لاہور میں جاری ہدایات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکام کو تمام اضلاع میں سرکاری مقررہ کرایوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اوورچارجنگ میں ملوث ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے انقلابی فیصلے

وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹرانسپورٹ کے نظام کی کڑی نگرانی کریں تاکہ زائد کرایہ وصولی اور ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کو روکا جا سکے۔

مزید برآں تمام بس اڈوں پر کرایہ نامے نمایاں طور پر آویزاں کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

 مسافروں کے لیے افطار اور سہولیات کی ہدایت

مریم نواز شریف نے رمضان کے دوران سفر کرنے والے روزہ دار مسافروں کے لیے افطار کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے ویٹنگ ایریاز میں مناسب نشستوں اور پنکھوں کی دستیابی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔

 بس اڈوں پر صفائی اور مسلسل نگرانی

وزیر اعلیٰ نے بس اڈوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر بنانے اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو مسلسل فیلڈ انسپکشنز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

عید کی خریداری کے پیش نظر بازاروں اور مارکیٹوں میں سیکیورٹی بڑھانے اور شرپسند عناصر کی نقل و حرکت روکنے کے لیے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو پریمیئر انوسٹی گیشن ایجنسی بنانے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس بات پر زور دیا کہ عید پر گھروں کو جانے والے غریب مسافروں کا کسی صورت استحصال نہ ہونے دیا جائے۔

انہوں نے ایک بار پھر ہدایت کی کہ کرایہ نامے واضح طور پر آویزاں کیے جائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیلات کا اعلان

ہم ایک بڑی جنگ روکنے میں کامیاب رہے، عالمی طاقتیں پاکستان کی طرف متوجہ ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟