کراچی کا موسم جمعہ اور ہفتے کو کیسا رہے گا؟ ہائی الرٹ جاری چھٹیاں منسوخ

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں ہونے والی موسلادھار بارش نے ایک بار پھر شہر کے کمزور انفرا اسٹرکچر کی قلعی کھول دی، بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں خالی پلاٹ کی دیوار گر گئی، جس کے باعث 13 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں منشیات کے عادی افراد اور راہگیر شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد بارش سے بچنے کے لیے دیوار کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے، جبکہ صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار نے حادثے کے مقام کا دورہ کرکے باقی دیوار گرانے اور علاقے میں منشیات کے عادی افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں: عید پر بارشوں کی پیشگوئی، ٹھنڈا موسم خوشیوں کو دوبالا کر دے گا

شہر کے دیگر علاقوں لانڈھی، کورنگی، گلستان جوہر، سرجانی ٹاون اور ملیر درخت اور دیواریں گرنے اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں مزید 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، جناح اسپتال میں بھی 60 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد سے بجلی فراہمی معطل ہے، دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ، بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے، انتظامیہ نے شہریوں کو خراب موسم میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کراچی سمیت پورے صوبے میں ہاٸی الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے تمام عملے کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے سرگرم ہے، عوام گھروں میں رہے اور بجلی تنصیبات کو ہاتھ لگانے میں احتیاط کریں۔جبکہ بارش ہوتے ہی شہر کے بیشتر مقامات تاریکی میں ڈوب گئے کے الیکٹرک کے مطابق بجلی فراہم کرنے والے2100فیڈر میں سے 560 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی بند ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا مزید بتانا ہے کہ شہر کے مختلف حصوں سے تیز درجہ کی بارش اور تیز ہواؤں کے بعد بجلی کی فراہمی بند ہوئی، اور بجلی سپلائی لائنوں پر درخت، بل بورڈز وغیرہ گرنے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے بتایا کہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے شہر بھر میں انتظامیہ ہائی الرٹ ہے اور بارشوں سے نمٹنے آور امدادی کاموں کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمیشنر فیلڈ میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں 19افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ درمیانی اورموسلا دھار بارش کا امکان ہے، اس وقت مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہے، حیدرآباد، ٹھٹھہ،سجاول، بدین، مٹیاری میں بھی درمیانی سےتیزبارش ہوسکتی ہے۔

سندھ کے چند مقامات میں ژالہ باری کا امکان بھی ہے، بارش کے دوران چند مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کا بھی خدشہ ہے، جمعہ کو کراچی میں موسم زیادہ تر صاف اور دھوپ نکلی رہے گی، ہفتہ کو شہر میں دوبارہ بادل اور مضافاتی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟