مہرین جبار کی نئی سیریز ’فرار‘ عید پر ریلیز کے لیے تیار

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ہدایتکار مہرین جبار کی نئی سیریز ’فرار‘ عید پر ریلیز ہو رہی ہے۔

چھ اقساط پر مشتمل یہ سیریز ہدایتکارہ کے 1990 کی دہائی کے ٹیلی فلم فرار کا نیا روپ ہے۔ اصل ٹیلی فلم بھارتی نیٹ ورک Zee5 کے لیے بنائی گئی تھی جبکہ نئی سیریز 21 مارچ سے پاکستانی اسٹریمنگ پلیٹ فارم Begin پر بھی دستیاب ہوگی۔

 

سیریز کی کہانی تین خواتین کے گرد گھومتی ہے، جن کے رشتے اور دوستی چھپے راز، ذاتی امنگوں اور کراچی کی زندگی کی پیچیدگیوں کی وجہ سے آزمائش میں آ جاتے ہیں۔

صبرینہ ایک بیوہ ہیئر ڈریسر ہیں جو اپنے الجھے ہوئے تعلقات اور روزمرہ کے مسائل سے نبردآزما ہیں۔ تانیہ ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جو اپنے جسمانی تاثر اور ذاتی شناخت کے مسائل کا سامنا کر رہی ہیں۔ جبکہ ہما ایک پرعزم ایتھلیٹ ہیں جو شادی کے سماجی دباؤ اور کراچی کی زندگی کی اتار چڑھاؤ سے گذر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کنگ آف پاپ کی داستان، فلم ‘مائیکل’ کا فرسٹ لک سامنے آگیا، فلم کب ریلیز ہوگی؟

سیریز کا ٹریلر انسٹاگرام پر جاری کیا گیا ہے جو اس قریبی گروپ کی زندگی، کام، دوستیاں اور چھوٹی چھوٹی شرارتوں کی جھلک پیش کرتا ہے۔ اس کی ٹائٹل لائن ہے ’زندگی الجھی ہوئی ہے، لیکن دوستوں کا حلقہ مضبوط ہے‘۔

سیریز میں ثروت گیلانی، طوبیٰ صدیقی، مریم سلیم، ماہا حسن، سلیم میراج، زاہد احمد اور حنا خواجہ بیات مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسکرپٹ رضا بلال نے تحریر کیا ہے جو پہلے بھی زخم اور جانِ جہاں جیسی کامیاب سیریز کے لیے جانے جاتے ہیں جبکہ ہدایتکاری کے فرائض مہرین جبّار نے انجام دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟