شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر ہفتے کے روز ہوگی، وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے، عیدالفطر 21 مارچ( بروز ہفتہ) کو ہوگی، وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی سپریم کورٹ نے عام مسلمانوں سے عید کا چاند دیکھنے کی اپیل کیوں کی؟

پاکستان میں شوال 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کی چھت پر ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی، ۔اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

کوئٹہ، پشاور، لاہور اور کراچی سمیت ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں کہیں بھی ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی، عیدالفطر 21مارچ (بروز ہفتہ) ہوگی۔

دوسری جانب کئی اسلامی ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب میں چاند دکھائی نہ دینے کے باعث وہاں عیدالفطر جمعہ 20 مارچ کو منائی جائے گی۔ متحدہ عرب امارات میں بھی چاند نظر نہ آنے کے بعد آج آخری روزہ رکھا جا رہا ہے جبکہ عید جمعہ کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر اسلام آباد پولیس کے موثر سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات

اسی طرح بنگلادیش اور ملائیشیا سے بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث پاکستان میں عید کے حتمی اعلان کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کا انتظار کیا جا رہا ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟