کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کی نماز عید کی ادائیگی کی اجازت کے لیے درخواست

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمودالرشید نے جیل میں نماز عید کی ادائیگی کی اجازت  کے لیے جیل سپرنٹنڈنٹ کو باضابطہ درخواست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

اسیران کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ ان کی قید کے دوران تیسری عید ہے مگر انہیں تاحال نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مذہبی فریضے کی ادائیگی سے روکنا غیر آئینی عمل ہے اور قیدیوں کو بنیادی مذہبی حقوق فراہم کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر اسلام آباد پولیس کے موثر سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات

درخواست میں جیل انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کو اجتماعی نماز عید ادا کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنا مذہبی فریضہ ادا کرسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟