شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعرات 2 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp
جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئےانہیں پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے شیخ رشید کی آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا جبکہ  کی تھی۔
سابق صدر آصف زرداری کیخلاف عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام پر گرفتار سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس نے انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا تھا۔
شیخ رشید احمد کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اسلام آباد پولیس نے بحریہ ٹاؤن سے گرفتار کیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق شیخ رشید نشے میں تھے اور ان کے پاس سے شراب بھی برآمد ہوئی تاہم سابق وزیر داخلہ نے پولیس کے دعوے کی تردید کی تھی۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک ٹی وی چینل کو دیے انٹرویو میں آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرانے کی سازش کا الزام عائد کیا تھا۔ جس کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ عنایت نے ان کے خلاف تھانہ آب پارہ میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp