خیبر میں مبینہ ٹی ٹی پی ویڈیو: سیکیورٹی صورتحال یا پروپیگنڈا؟

جمعہ 20 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے علاقے خیبر سے منسوب ایک ویڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شدید بحث جاری ہے جس میں مبینہ طور پر کم عمر بچوں کو ہتھیاروں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ حکومتی و سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو کسی حقیقی سیکیورٹی صورتحال کی عکاسی نہیں بلکہ ایک مبینہ طور پر اسٹیجڈ میڈیا اسٹنٹ اور پروپیگنڈا ہے، جس کا مقصد عوام میں خوف اور غلط تاثر پیدا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان کا ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں کو کابل کے ڈپلومیٹک انکلیو میں پناہ دینے کا انکشاف

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کی ویڈیوز میں محدود جگہ پر شوٹ کیے گئے مناظر کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے تاکہ ریاستی رٹ پر سوال اٹھایا جا سکے، حالانکہ پاکستان کا وسیع رقبہ ہونے کے باوجود چند فٹ کے کلپس کو عالمی سطح پر غلط انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق ٹی ٹی پی جیسے عناصر میڈیا تھیٹر کے ذریعے اپنی موجودگی کا تاثر قائم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ذرائع نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ ویڈیو میں مبینہ طور پر بچوں کا استعمال کیا گیا ہے، جو نہ صرف بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ انہیں تشدد اور انتہا پسندی کی طرف مائل کرنے کی ایک منظم کوشش بھی ہے۔ اس طرح کے اقدامات کو بچوں کے ذہنوں کی برین واشنگ اور انہیں دہشت گردی کے نظریات سے جوڑنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان کے کن علاقوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں؟

دوسری جانب یہ سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں کہ اس واقعے کے حوالے سے مقامی انتظامیہ، صوبائی حکومت اور منتخب نمائندے کہاں ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ امن و امان کی ذمہ داری صرف سیکیورٹی اداروں کی نہیں بلکہ سول حکومت، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور سیاسی قیادت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے ریاستی اداروں کے ساتھ ساتھ سول اداروں کا فعال کردار بھی ناگزیر ہے، بصورت دیگر ایسے عناصر اپنے پروپیگنڈا کے ذریعے نوجوان نسل کو متاثر کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیلات کا اعلان

ہم ایک بڑی جنگ روکنے میں کامیاب رہے، عالمی طاقتیں پاکستان کی طرف متوجہ ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟