عیدالفطر پر ایرانی پیٹرول کتنا مہنگا ہونے کا امکان ہے؟

جمعہ 20 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی سطح پر کشیدگی اور پیٹرولیم مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے اثرات اب بلوچستان تک  بھی پہنچنے لگے ہیں، جہاں غیر قانونی طور پر اسمگل ہونے والے ایرانی پیٹرول کی قیمت میں حالیہ دنوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مقامی تاجروں کے مطابق، اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو عیدالفطر کے موقع پر ایرانی پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیے جانے کے بعد، بلوچستان میں فروخت ہونے والے ایرانی پیٹرول کی قیمت بڑھ کر تقریباً 300 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ سرحدی علاقوں اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں اس کی سپلائی میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے ایران جنگ کے اثرات: بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی قیمت بھی 300 روپے لیٹر تک جا پہنچی

ایرانی پیٹرول کے کاروبار سے وابستہ مقامی تاجر احمد خان نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت بلوچستان کے کئی علاقوں میں ایرانی پیٹرول کی شدید قلت ہے۔ ان کے مطابق، ایران میں موجودہ جنگی حالات اور سرحدی نگرانی سخت ہونے کے باعث غیر قانونی راستوں سے پیٹرول کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو عیدالفطر تک ایرانی پیٹرول کی قیمت میں مزید 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے، تاہم بعض ذخیرہ اندوز یا منافع خور عناصر قیمتوں میں 20 روپے یا اس سے زیادہ اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔

احمد خان کے مطابق، ایرانی پیٹرول کی قیمت کا تعلق بنیادی طور پر دو عوامل سے ہوتا ہے: ایک پاکستانی پیٹرول کی قیمت اور دوسرا مارکیٹ میں ایرانی پیٹرول کی دستیابی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستانی پیٹرول کی قیمت نسبتاً مستحکم ہے، تاہم ایرانی پیٹرول کی کمی کی وجہ سے اس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ ایرانی پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے عام آدمی کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کوئٹہ کے رہائشی عبداللہ نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد ایرانی پیٹرول بھی اب زیادہ سستا نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیے کیا بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کم قمیت پر دستیاب ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی صورتحال جاری رہی تو ایرانی اور پاکستانی پیٹرول کی قیمتوں میں زیادہ فرق باقی نہیں رہے گا، جس کا سب سے زیادہ اثر کم آمدنی والے افراد پر پڑے گا، جو اپنی موٹر سائیکلوں کے لیے نسبتاً سستا ایرانی پیٹرول استعمال کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں سپلائی متاثر ہونے اور طلب میں اضافے کے باعث آئندہ دنوں میں ایرانی پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے، جبکہ عیدالفطر کے قریب طلب بڑھنے سے قیمتوں پر مزید دباؤ پڑنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں