شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

جمعہ 2 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دوسالی کے علاقے میں ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

افواج پاکستان کے محکمہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں افواج پاکستان اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں کے فرار ہونے کے تمام ممکنہ راستوں کو سیل کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ شرپسند سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

فوج کے میڈیا ونگ کا مزید کہنا ہے کہ کے مقامی لوگوں نے افواج پاکستان کے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ایک فوجی جوان کی شہادت کے دو دن بعد ہوا ہے۔ یہ فوجی جوان شمالی وزیرستان میں جاری پولیو مہم کو متاثر کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہو گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے ’سپن وام ‘ میں پولیو ٹیم کے ارکان پر فائرنگ کی تھی۔

تاہم پولیوٹیم کے ساتھ تعینات سیکیورٹی فورسز نے ‘ٹیم کے تمام ارکان کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تباہ کر دیا تھا۔ شہید سپاہی کی شناخت 25 سالہ سپاہی ثاقب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع مردان کا رہائشی تھا۔

آئی ایس پی آر پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پائیدار امن کے لیے آئندہ بھی امریکا و ایران کے درمیان رابطوں کے فروغ میں کردار ادا کرتے رہیں گے، اسحاق ڈار

کنکریٹ سے بھرا ٹرک بی ایم ڈبلیو پر الٹ گیا، گاڑی پچک جانے سے وکیل جاں بحق

امریکا ایران: 4 دہائیوں سے زائد دشمنی سے مذاکرات کی میز تک

اسلام آباد مذاکرات کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس امریکا روانہ، اعلیٰ قیادت نے رخصت کیا

مئی 2025 کے بعد سفارتی میدان میں پاکستان کی بڑی پیش قدمی، بھارت کو دھچکے!

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور