پی ایس ایل 11 کا نیا شیڈول جاری، تمام میچز لاہور اور کراچی تک محدود

اتوار 22 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ٹورنامنٹ اب صرف دو شہروں لاہور اور کراچی میں کھیلا جائے گا اور مجموعی طور پر 44 میچز 39 دن میں مکمل ہوں گے۔

لاہور میں جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان کے ساتھ مشاورت اور قومی کفایت شعاری اقدامات کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے لیے میزبان شہروں کی تعداد کم کر کے چھ سے دو کر دی گئی ہے، اور تمام میچز اب صرف لاہور اور کراچی میں منعقد ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق اپڈیٹڈ شیڈول میں 44 میچز 39 دنوں میں کھیلے جائیں گے، جن میں لاہور اور کراچی 22، 22 میچز کی میزبانی کریں گے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ حیدرآباد کنگسمینز اور لاہور قلندرز کے درمیان شیڈول کے مطابق برقرار ہے۔

اعلامیے کے مطابق لاہور میں ایلیمینیٹر 1، ایلیمینیٹر 2 اور فائنل جبکہ کراچی میں کوالیفائر میچ کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا اور یہ 3 مئی تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11 کی افتتاحی تقریب منسوخ، میچز کراچی اور لاہور میں بغیر تماشائیوں کے ہوں گے، چیئرمین پی سی بی کی پریس کانفرنس

پی سی بی نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کو عارضی طور پر ’واچ فرام ہوم‘ ماڈل پر منتقل کیا جا رہا ہے، جس کے تحت براڈکاسٹ اور پروڈکشن کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ شائقین کو عالمی معیار کا دیکھنے کا تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ محدود وینیوز کا فیصلہ قومی وسائل پر دباؤ کم کرنے اور توانائی کے بہتر استعمال کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ اندازہ تھا کہ روزانہ ہزاروں شائقین کی آمد و رفت سے اضافی بوجھ پڑتا۔

پی سی بی نے کہا کہ اگرچہ اس فیصلے کے باعث اسٹیڈیمز میں شائقین کی کمی محسوس ہوگی، تاہم ٹورنامنٹ اپنی شاندار روایت اور اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟